اسلام آباد۔ ایک اور آزاد پاور پروڈیوسر نے بجلی کی پیداواری قیمتوں میں کمی کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔ اٹک جنرل لمیٹڈ نے وزارت توانائی کو خط لکھ کر معاہدے کی شرائط میں تبدیلی کے لیے مذاکرات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اٹک جنرل لمیٹڈ نے خود ارادی طور پر پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے معاہدے کی شرائط پر دوبارہ گفت و شنید پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اٹک جنرل لمیٹڈ نے حکومت پاکستان کے وزارت توانائی پاور ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ہم مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے، ہم رضاکارانہ طور پر اپنے پبلک پرائیویٹ معاہدے میں اسٹریٹجک تبدیلی کی تجویز پیش کرتے ہیں۔