اسلام آباد: پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی تشہیر کے معاملے میں ایک خاتون ملزمہ کو سزائے موت سنائی ہے۔عدالت کے جج افضل مجوکا نے یہ فیصلہ سنایا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد ہاشم کو بھی الزامات ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔شگفتہ کرن کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295-C کے تحت سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جبکہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 11 کے تحت اسے سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی دی گئی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ خاتون کو تاحیات پھانسی کی سزا دی جائے گی، اور اس کے پاس 30 دن کے اندر اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل کرنے کا حق ہے۔عدالت نے جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو مجرموں کو جیل میں رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">