خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 129 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر کے قریب تھا۔

دیر اور مالاکنڈ کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 21 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، خوش قسمتی سے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔