اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی نیویارک میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے غزہ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور فلسطین و لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر زور دیا۔جبکہ خطے کی صورت حال پر دونوں رہنمائوں نے تشویش کااظہار کیا۔یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے دوران ہوئی۔دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اچھے ہمسایہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ باہمی فائدے کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، ایران کے ساتھ روابط اور ثقافتی تعلقات کی بہتری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">