اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد میں خاندانی عداوت پر ملزم نے اپنی اہلیہ سسر اور اور سالے سمیت چار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، ملزم نے پہلے تھانہ آبپارہ کی حدود میں زچہ بچہ سینٹر میں جی سکس میں فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ اور ایک ٹیکنیشن کو قتل کیا ،ملزم نے اس واردات کے بعد سسرال جاکر سسر اور بیوی کے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،محلے دار کی فائرنگ سے ملزم رحیم زخمی ہوکر گر پڑا ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم رحیم اور فائرنگ کر نیوالے پڑوسی کو بھی گرفتار کرلیا، مرنے والوں میں شعیب عزیز ، راحیلہ بانو ، عزیزالرحمٰن اور نعیم اختر شامل ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے، پولیس نے دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے تھے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">