اسلام آباد(سی این پی)موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی آئی نائن پولیس کی حراست میں اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا جو جانبر نہ ہو سکا ، تھانہ آئی نائن میں گرفتارملزم کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ آئی نائن اور تفتیشی افسر کو اس واقعے پر فوری طور پر معطل کر دیا گیااور ایس ایس پی آپریشنز کو معاملہ کی شفاف انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزم بہادر علی موٹر سائیکل چوری کی واردات میں گرفتار تھا۔ملزم کیخلاف اسلام آباد اور مالاکنڈ میں موٹرسائیکل چوری کے مقدمات درج ہیں اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کو طبیعت خرابی کا بتایا تو اسے فوری ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔ ظاہری طور پر ملزم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں۔تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق اگر تشدد پایا گیا تو ذمہ داروں کیخلاف قانو نی کارروائی اور ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">