محسن بیگ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد(سی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کی عدالت نے سینیئر صحافی محسن جمیل بیگ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شہر بھر میں مخلتف تنظیموں کی جانب سے ریلیوں اور پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی وجہ سے ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے محسن بیگ کے جوڈیشل ریمانڈ میں21 مارچ تک توسیع کردی۔