مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اسلام آباد میں امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔
جماعتِ اسلامی کے رہنما میاں اسلم کے گھر پر ہونے والی اس ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما مریم اورنگزیب اور سعد رفیق بھی شہباز شریف کے ساتھ تھے۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے اہم ملاقات شروع۔
ملاقات میں لیاقت بلوچ، خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنماء بھی شریک ہیں۔ pic.twitter.com/qEWTbK8VjJ
— PMLN (@pmln_org) March 9, 2022
شہباز شریف نے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق سراج الحق سے گفتگو کی۔
ملاقات کے بعد صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے نمائندہ حکومت چنی جانی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں وہ حکومت لائی جائے جو عوام کی خدمت کرے، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔