آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ، رانا ثنا اللہ کا اعتراف

اسلام آباد ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم نے جسٹس منصور کے راستے کو روک دیا ہے، لیکن اس معاملے میں حکومت کا کردار کم اور پی ٹی آئی کا زیادہ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ایسا انتشاری گروہ ہے کہ جس کی حمایت کرنے والوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس منصور ایک بہترین جج ہیں، لیکن پی ٹی آئی کے رہنما یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ان سے بات ہو چکی ہے اور اکتوبر میں وہ آ کر حکومت کا بندوبست کریں گے۔ رانا ثنا اللہ نے تنبیہ کی کہ ایسی باتیں کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔