بشری بی بی کا پشاور جانے سے بزدلی کا پیغام گیا،کور کمیٹی ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد زمان پارک کی بجائے پشاور جانے کے معاملے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بشریٰ بی بی کے پشاور جانے سے فکر مند ہے۔

تین پارٹی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے پشاور جانے کا فیصلہ بغیر کسی مشاورت کے کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات تھیں کہ بشریٰ بی بی کو زمان پارک جانا چاہیے تھا، اور پارٹی کی سوچ بھی یہی تھی کہ انہیں وہاں جانا چاہیے۔رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا پنجاب کی بجائے پشاور جانا بزدلی کا پیغام ہے۔