اسلام آباد (سی این پی) احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے بریت کی درخواست خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مہلت کی استدعا پر کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس پر سماعت کے دوران سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ احسن اقبال کے وکیل کے آنے تک عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا ۔ دوبارہ سماعت ہوئی تو سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کے وکیل ذوالفقار نقوی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ٹرائل کا عمل آگے نہ بڑھاۓ ، ہمیں بریت کے خلاف عدالتی حکم چیلنج کرنے کا وقت دیا جائے ۔ فاضل عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 6اپریل تک ملتوی کر دی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">