عمران خان بائیس کروڑ عوام کی نظروں میں گالی بن گئے ،احسن اقبال

اسلام آباد ( سی این پی) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو ٹائیں ٹائیں فش کہنے والے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے کترارپے ہیں ۔ اجلاس بلایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے ۔ عمران خان کی بد نصیبی کہ چار سال میں عوام کے لیے کچھ نا کرسکے۔ تحریک انصاف میں بغاوت کا دعویٰ بھی کر دیا ۔ عمران خان بائیس کروڑ عوام کی نظروں میں گالی بن گئے ، حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ آٹا چینی گھی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب ہونے کی پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادی بھی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ عدم اعتماد کی تحریک کو ٹائیں ٹائیں فش کہنے والے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے گھبرا رہے ہیں ، لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے پاس اگر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف الزامات کے شواہد ہیں تو عوام کے سامنے پیش کریں ، احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی وی پارلمینٹ حملہ کیس ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ، ہماری حکومت نے کچھ غلطیاں کیں ان میں عمران خان اور عارف علوی کے خلاف کیسز کی پیروی نہیں کی ، ہم نے انتقامی کارروائی کے الزام سے بچنے کے لیے پارلمینٹ حملہ کیس کو نظرانداز کیا ، اگر غیر آئینی کیس اور پرتشدد کیس کی پیروی کرتے تو آج عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہ بیٹھے ہوتے بلکہ جیل میں ہوتے ، وزیراعظم عمران خان خیر سگالی کے رویے کے مستحق نہیں تھے