مولانا فضل الرحمن سےعلامہ عارف واحدی کی ملاقات

اسلام آباد ۔شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے اورپانچ سال کیلئے امیر جمعیت منتخب ہوئے پر مبارکباد دی ہے ،علامہ عارف واحدی نے علامہ ساجد نقوی کا خصوصی پیغام تہنیت بھی پہنچایا ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،26ویں آئینی ترمیم خصوصاً سود کے خاتمے اور سوسائٹیز ترمیمی ایکٹ منظور کرانے کا معاملہ زیر غور آیا،مولانا فضل الرحمان نے حالیہ صورتحال میں اپنی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہویے ایم ایم اے دور کا بھی ذکر کیا،مولانا فضل الرحمان نے علامہ ساجد نقوی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ،ملاقات میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم غوری بھی موجود تھے علامہ عارف واحدی کی حالیہ سیاسی صورتحال میں مولانا فضل الرحمان کے کردار کی تعریف کی ،ملاقات میں سیاسی رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔