آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز یونین اتحاد گروپ کے کامیاب امیدواروںکی لسٹ جاری

اسلام آباد۔ آل پاکستان او جی ڈی سی ایل ایمپلائز یونین اتحاد گروپ کی کامیابی پر این آئی آر سی نے زاہد حسین بھٹو گروپ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا‘نومنتخب صدر زاہد حسین بھٹو نے جنرل باڈی اجلاس طلب کرلیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین الطاف حسین ،وائس چیئرمین راجہ فیصل، صدر زاہد حسین بھٹو ،جنرل سیکرٹری ملک ممتاز احمد ،فنانس سیکرٹری توقیر اختر اورپریس سیکرٹری محمد فراز شامل ہیں یاد رہے کہ او جی ڈی سی ایل ایمپلائز یونین کے الیکشن کا انعقاد گزشتہ دنوں ہوا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،جس میں ملک بھر میں ملازمین نے اتحاد گروپ کو ووٹ ڈالے۔ این آئی آر سی نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نومنتخب صدر زاہد حسین بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کامیابی کارکن کی کامیابی ہے ہم ادارے کی ترقی کے لئے کام کریں گے اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کے لئے اقدام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل ملازمین نے ہمیں ووٹ دے کر ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہم ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور کی یونین نے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے فائدے اٹھائے۔ ہم ملازمین کو ان کا حق دلائیں گے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ملک ممتاز سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا بعد ازاں زاہد حسین بھٹو او ر ان کے عہدیداروں کو کامیابی پر او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے بھی مبارکباد دی ۔جبکہ او جی ڈی سی ایل ورکرز نے بھی کامیابی پر انہیں پھولوں کے گلدستے اور ہار پہنائے۔ نومنتخب صدر زاہد حسین بھٹو نے جنرل باڈی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے ۔اور تمام لوکیشن کے عہدیداران اور ورکرز کو کہا گیا ہے کہ وہ جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کریں۔