ایف آئی اے اکیڈمی کی انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک میں شمولیت،تاریخی معاہدے پر دستخط

اسلام آباد۔ایف آئی اے اکیڈمی کی انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک میں شمولیت۔ایف آئی اے اکیڈمی نے 17ویں رکن کے طور پر انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک کی رکنیت اختیار کی

گلوبل نیٹ ورک میں شمولیت سے ایف آئی اے اکیڈمی کا تربیتی معیار بہتر ہو گا جس سے عالمی سطح پر جرائم، دہشت گردی، اور سائبر جرائم کے خلاف پاکستان کا کردار مزید مو¿ثر ہوگا

یہ تاریخی معاہدہ گلاسگو، برطانیہ میں انٹرپول کی 92ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوا

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر اور انٹرپول کے سیکرٹری جنرل ج±رگن اسٹاک نے معاہدے پر دستخط کئے

انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک کا رکن بننے کے بعد، ایف آئی اے اکیڈمی دنیا بھر میں اعلیٰ تربیتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

یہ شراکت داری خصوصی تربیتی پروگرامز، وسائل اور سائبر کرائم، انسداد دہشت گردی، اور دیگر بین الاقوامی جرائم کے حوالے سے بہترین طریقوں اور علم کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ یہ سنگِ میل ڈی جی ایف آئی اے، جناب احمد اسحاق جہانگیر اور ان کی ٹیم کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔