معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے میانوالی میں باپ کے ہاتھوں سات دن کی بیٹی کے قتل کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ بیٹی پیدا ہونے پر طعنے، طلاقیں اور قتل ہونا بہت افسوسناک اور بد ترین جہالت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ میانوالی بہت دکھ دینے والا واقعہ ہے، اللّٰہ کے نبیﷺکی نسل بیٹی سے چلی، بیٹی اللّٰہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔
طارق جمیل نے مزید کہا کہ اس نعمت پر فخر کرنا چاہیے اور اللّٰہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے میانوالی سے افسوسناک خبر سامنے آئی تھی کہ باپ نے بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر اپنی 7 روز کی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔