صوابی ۔صوابی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے دوران امریکی جھنڈا لہرانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم نے امریکی جھنڈا اپنے ساتھ جلسہ گاہ میں لایا تھا۔ پولیس نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ ملزم نے امریکی جھنڈا کس مقصد کے لیے لایا تھا، اور اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا ہے اور اس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس کے اقدام کی وجہ معلوم کی جا سکے۔