وزیرہاﺅسنگ ریاض حسین پیرزادہ سے ترکیہ کے سفیر کی اسلام آباد میں ملاقات

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نزیروغلو سے آج وزارت ہاو¿سنگ اینڈ ورکس، اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر نے کا استقبال کیا، اور کہا کہ ترکیہ ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے۔ ہمارے دو ملکوں کے درمیان صدیوں پرانے گہرے ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ انہوں نے ترکیئے کے سرکاری دوروں کے دوران اپنی خوشگوار یادوں کو بھی دہرایا اور انٹرنیشنل فورہ پر پاکستان کے لئے ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

وزیر نے تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاو¿سنگ اس حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسے سفیر کا بروقت دورہ قرار دیا جب ہاوسنگ کی وزارت پاکستان میں ہاو¿سنگ کے مسائل کے لئے نئے آئیڈیاز تلاش کر رہی ہے اور ان کے حل کو خوش اسلوبی سے ا?گے لانے کی خواہاں ہے۔

سفیر نے پرتپاک استقبال پر وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے متعدد شعبوں میں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ اور یہاں تک کہ سہ فریقی تعلقات میں بھی شمولیت کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریپبلک آف ٹرکیہ کی ہاوسنگ ایڈمنسٹریشن ٹوکی کے بارے میں ذکر کیا جو 1984 میں معاشرے کے کم اور درمیانی آمدنی والے طبقے کے لئے ہاو¿سنگ مسائل کو حل کرنے کے لئے قائم کی گئی تھی۔ محترم سفیر نےاشتراکیت کے پروگرامز اور ملک کے ہاو¿سنگ سیکٹر میں حصہ لینے کے لئے انتہائی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے اس ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہ پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کی ضرورت ہے نہ کہ امداد کی، وزیر نے کہا کہ پاکستان بہت بڑی مارکیٹ ہونے کی وجہ سے یہاں ہاوسنگ کے شعبے میں بہت منافع بخش امکانات ہیں۔ دونوں طرف، خاص طور پر ان شعبوں میں مزید کھوج کی جاسکتی ہے جس میں مزید مواقع اور استعداد موجود ہے۔ انہوں نے ترکیہ میں کمیونٹی گارڈنز کے فن کی تعریف کی اور پاکستان میں یہاں ٹوکی کے کامیاب ماڈلز کی نقل تیار کرنے کے لئے بامعنی رابطہ کے لیے ہر طرح سےتیار ہونے کی کا اظہار کیا۔ دونوں طرف سے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے قریبی کام کرنے کے لئے ان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ملاقات اختتام پذیر ہوئی۔