ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری اور اعجاز احمد خان وغیرہ کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرعثمان مسعود، تفتیشی افسرفرقان حمید اور دیگر عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت آصف ذرداری، خواجہ عبدالغنی مجید اور دیگر کی طرف سے ایک روزہ استثنی کی درخواستیں دی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا، دوران سماعت شریک ملزمہ مناہل مجید کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے سے قبل ہی 256کے اور 265 ڈی کےتحت بریت کی درخواست دائر کردی،عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت28 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔