توہین رسالت اور توہین مذہب کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے،حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا حافظ طاہر اشرفی نے اعلان کیا ہے کہ توہین رسالت اور توہین مذہب کسی قیمت برداشت نہیں کریں گے امریکہ یورپ اپنی پالیسیاں بنانے میں ازاد ہیں تو پاکستان بھی بالکل اسی طرح اپنی پالیسیاں بنانے میں مکمل آزاد ہے انڈیا اسرائیل سمیت دوسرے ممالک کے واٹس ایپ نمبروں سے توہین مذہب توہین رسالت پر مبنی مواد اپلوڈ کیا جا رہا ہے جس کی ہم نے پی ٹی اے کو شکایت کی اور چیئرمین پی ٹی اے نے ایکشن لیتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹ بلاک کر دی ہیں۔

پاکستان علماء کونسل پاکستان ملک بھر میں کل( جمعۃ المبارک) ملک بھر میں یوم استحکام پاکستان بھرپور طریقے سے منائے گی یہ باتیں انہوں نے ائی ایٹ تھری میں چئیرمین علما کونسل حافظ مولانا طاہر اشرفی کاعلمامشائخ کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیں۔ کہا کہ اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کی جائے ، وقت آگیا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے دو ٹوک فیصلہ کیاجائے۔

، راوعبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو توہین آمیز مواد پھیلایا جارہا ہے اس کیخلاف لڑ ررہے ہیں نوجوان نسل کے ساتھ آزادی اظہار پر کیا کھیلا کھیلا جارہا ہے راوعبدالرحیم کاخطاب سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد لوڈ کیاجارہا ہےہمیں کوئی امریکہ یورپ کی اکڑ نہ دکھائے انھوں نے کہا واٹس ایپ کے اندر مین شئیر ہولڈرز انڈین نمبرز ہیں وی پی این کے ذریعے یہ سب دیکھا جارہا ہے، پی ٹی اے سے مطالبہ ہے کہ وی پی این بند کیاجائے نیٹ بند ہوتاہے تو وہ بھی کردیاجائے ہم ناموس رسالت کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

ریاست کے اوپر ریاست نہیں بننے دی جائے گی ، جب ریاست اقدامات کررہی تو کون وی پی این کے ذریعے یہ پھیلارہا ، توہین رسالت پر مبنی مواد اسرائیل گروپوں سے شیئر کیاجارہا ہےتوہین رسالت پراس وقت تک ستر لوگوں کی ضمانتیں خارج ہوچکی ہیں نو افراد کی سپریم کورٹ ضمانتیں منسوخ کرچکی ہیں ،مولانا طاہر اشرفی مولانا حفیظ الرحمن نے کہا کہ پی ٹی اے نے جو آج اقدام کیاہے وہ صرف پانچ فیصد ہے ہمیں سوفیصد اقدامات چاہئیے ، جہاں اللہ اور اللہ کے رسول کی نافرمانی ہوگی وہاں معاشی استحکام نہیں ہوگا نہ ہے امن قائم رہیگا جب بھی ملک میں کوئی فتنہ اٹھتا ہے تو وہ سب سے پہلے آواز ا پاکستان علما کونسل کے مرکزی چئیرمین مولانا طاہر اشرفی ٹھاتے ہیں ، ہماری جماعت اور قیادت اس معاملہ میں ہراول دستے کے طور پر کھڑی رہے گی۔

مولانا طاہراشرفی نے کہا کہ ہمارے ملک کے اندر دیگر مذاہب کے لوگوں کے پاس جاکر بھی ان سے توہین مذہب پر بات کی ہے، ریاست کے ادارواں نے ایسے افراد کوپکڑاہے،ریاست نے ایسے افراد کیخلاف صاف شفاف تحقیات کرکے ایکشن لیاایف آئی اے نے بھی ایسے افراد کیخلاف مقدمات درج کئے، جوموادسوشل میڈیاپرملک کے اندر تفرقہ پیدا کرنیوالاہوتاہے میں خود اس پرپی ٹی اے جاتا ہوں میرا سوال ہے کہ رجسٹرڈ وی پی این پرکسی کوکیااعتراض ہے۔۔؟؟تمام ویب سائیٹس غیر ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں،پوری دنیا میں وی پی این رجسٹرڈ ہیں پاکستان میں نہیںوی پی این رجسٹرڈ ہونے سے مواد لوڈ کرنیوالے پکڑے جاتے ہیں لہذا فوری وی پی این رجسٹرڈ کئے جائیںامریکہ ، یورپ اوردوبئی سمیت تمام ممالک میں وی پی این رجسٹرڈ ہیں مو لانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم چئیرمین پی ٹی اے کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،چئیرمین پی ٹی اے کو اللہ اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی یقیننا اجرعظیم سے نوازے گاموجودہ چئیرمین پی ٹی اے توہین رسالت کے مواد پرہم سے زیادہ دُکھی نظر آئے اور انہوں نے آج ایک لاکھ ایسی سائیٹس بند کروادی ہیں، انھوں نے کہا کہ ہفتہ کو لاہورمیں علما مشائخ کنونشن میں اس پر مذید بات کریں گے انھوں نے کہا کہ مواد اسرائیل ، ہندوستان سمیت دیگر بہت سے ممالک سے آرہا ہے ،مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ توہین رسالت اور توہین مذہب کاموادروکنے میں ملکی سلامتی کے اداروں اور موجودہ سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کیا ہے ۔