اسلام آباد۔پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اےبلیو ورلڈ سٹی کے مالک چوہدری نعیم اعجاز سمیت درجنوں سکیورٹی گارڈز کے خلاف سی ڈی اے ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی، انفورسمنٹ کے عملے کو دن دہاڑے تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میںاسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا جبکہ چوہدری نعیم ڈرامائی انداز میں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے یاسر اقبال جو کہ سی ڈی اے کےانفورسمنٹ میں ہوتا ہے نے پولیس کو بتایا کہ وہ پوٹھوہار ایونیو انفورسمنٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ دن 11 بجے کے قریب بما انسپیکٹر انفورسمنٹ شاہد خان جہاں زیب این ایچ اے اس دورانکے ڈپٹی ڈائریکٹر انعام بما سٹاف علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس پوٹھوہار ایونیو پر اپریشن کر رہی تھی اسی دوران تمام سٹاف بلیو ورلڈ سٹی کےآفس کے ساتھ مسجد سروس روڈ پر شروع کیا جو نہی بلیو والڈ سٹی افس کے سامنے پہنچے تو وہاں موقع پر چوہدری نعیم اعجاز سمیت درجنوں سیکیورٹی گارڈز آئے اور اترتے ہی چوہری نعیم ا عجاز نے میرے سٹاف جن میں اکرم الحق سکیورٹی گارڈ کو مارنا شروع کر دیا
اس کے بعد چوہدری اعجاز کے گارڈ نے میرے سکیورٹی گارڈز پر تشدد کیا موقع پر پولیس کی نفری کم ہونے کی وجہ سے میں مشکل گارڈ کی جان بچائی انہوں نے کام رکوادیا جس کے بعد پولیس کی مزید نفری ائی جب ان کو پتہ چلا کہ پولیس کی مزید نفری منگوائی گئی ہے تو چوہدری نعیم او سیکورٹی گارڈز اسلحہ لہراتے ہوئے گاڑیوں میں بیٹھ کے موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے موقع پر چوہدری نعیم اعجاز کے تین سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا جن کے نام عبدالوحید عبداللہ محمد اسرار ہیں ملزمان نے سرکاری ڈیوٹی پر مامور سٹاف کو کام سے روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس پر پولیس نے مقد مہ درج کر نے سے انکار کر دیا پولیس کا کہنا تھا کہ ایس او پی کے مطابق ابھی تفتیش کر نی ہے کیونکہ تشدد کرنے کا میڈیکل ہوتا ہے جو نہیں اسلحہ ہو نے کے باوجود فائرنگ نہیں ہوئی جس پر افسران بالا کو آگاہ کیا گیا جن کے احکامات پر ہمک پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا تاہم ابھی تک چوہری نعیم مجاز کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔