اسلام آباد ۔جو افراد دبئی یا یو اے ای کے دیگر شہروں میں ملازمت کرتے ہیں اور اپنی فیملی کو بلانا چاہتے ہیں، انہیں کچھ خاص شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے۔ ان شرائط میں تنخواہ کا ایک خاص حد تک ہونا اور تمام ضروری دستاویزات کی تکمیل شامل ہے۔
یو اے ای اس وقت دنیا بھر کے تارکین وطن کے لیے ایک پُرکشش مقام بن چکا ہے جہاں ہر سال ہزاروں افراد اپنی زندگی کی بہتر آغاز کے لیے آتے ہیں۔ یہ لوگ جب یہاں قدم جما لیتے ہیں تو اپنی فیملی کو بھی بلانے کی خواہش رکھتے ہیں، جس کے لیے انہیں مخصوص ویزا پروسیجرز سے گزرنا پڑتا ہے۔
فیملی اسپانسرشپ کے لیے بنیادی شرائط:
ملازمت کا ہونا: سب سے اہم شرط یہ ہے کہ درخواست دینے والے شخص کا ملازمت یافتہ ہونا ضروری ہے۔
تنخواہ کی حد: یو اے ای میں فیملی اسپانسر کرنے کے لیے درخواست دینے والے کی ماہانہ کم از کم تنخواہ 4000 درہم ہونی چاہیے۔ اگر اس کی تنخواہ 3000 درہم ہے، تو اسے رہائش فراہم کرنی ہوگی۔
میڈیکل فٹنس: 18 سال یا اس سے زائد عمر کے تمام افراد کے لیے میڈیکل فٹنس کلیئرنس حاصل کرنا ضروری ہے۔
فیملی کو وزٹ ویزا پر یو اے ای بلانا:
فیملی کو پہلی بار وزٹ ویزا پر یو اے ای لایا جاسکتا ہے اور پھر ریزیڈنسی ویزا کی پروسیسنگ کے دوران انہیں رہنے کا موقع ملتا ہے۔ اس عمل میں قانونی تقاضوں کی تکمیل ضروری ہے۔
والدین کو بلوانے کے لیے مخصوص شرط:
اگر کوئی شخص اپنے والدین کو اسپانسر کرنا چاہتا ہے، تو اس کی ماہانہ تنخواہ کم از کم 10 ہزار درہم ہونی چاہیے۔ اس میں پیشے کی کوئی قید نہیں، یعنی کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والا شخص اپنے والدین کو اسپانسر کرسکتا ہے۔
ریزیڈنسی ویزا کی درخواست دینے کی ضروریات:
میریج سرٹیفکیٹ: بیوی کے لیے نکاح نامہ یا میرج سرٹیفکیٹ کا تصدیق شدہ ترجمہ ضروری ہے۔
بیٹیوں اور بیٹوں کی اسپانسرشپ: غیر شادی شدہ بیٹیوں یا بیٹوں کی اسپانسرشپ کی درخواست دی جاسکتی ہے، بشرطیکہ بیٹی کی عمر 25 سال سے کم ہو۔
بچوں کے ریزیڈنسی ویزے: یو اے ای میں پیدا ہونے والے بچوں کے ویزے کے لیے درخواست پیدائش کے 120 دن کے اندر دینا لازمی ہے۔ بصورتِ دیگر جرمانہ عائد ہوگا۔
کینالز اور رہائش کے دستاویزات: ریزیڈنسی ویزا کی درخواست کے وقت رہائش کا سرٹیفکیٹ (کرایہ داری کا معاہدہ) پیش کرنا ضروری ہوتا ہے۔
ضروری دستاویزات:
پاسپورٹس کی کاپیاں
حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر
میڈیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ (بیوی اور 18 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے)
ملازمت کا معاہدہ
آجر کا جاری کردہ سیلری سرٹیفکیٹ
میریج سرٹیفکیٹ اور بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹس
کرایہ داری کا معاہدہ
ایمریٹس آئی ڈی ایپلی کیشن فارم
درخواست دینے کے طریقے:
فیملی کو اسپانسر کرنے کے لیے درخواست جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) برائے دبئی یا فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی، سٹیزن شپ کے ذریعے آن لائن یا کسی رجسٹرڈ ٹائپنگ آفس سے دی جا سکتی ہے۔
فیس اور چارجز:
ریزیڈنسی پرمٹ فیس: 200 درہم
ایکسٹرا چارجز:
نالج فیس: 10 درہم
انوویشن فیس: 10 درہم
ملک کی حدود میں فیس: 500 درہم
ڈلیوری فیس: 20 درہم
اگر رہائش دو سال سے زیادہ کی ہو تو سالانہ 100 درہم اضافی فیس بھی لگ سکتی ہے۔
یو اے ای میں فیملی اسپانسر کرنے کا عمل نسبتاً سیدھا ہے لیکن اس میں تمام قانونی تقاضوں اور دستاویزات کی تکمیل انتہائی ضروری ہے۔