سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ کو ہی فل کورٹ سمجھا جائے، جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد ۔سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے گھی ملز پر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سات رکنی آئینی بینچ کو فل کورٹ تصور کیا جائے۔

عدالت نے گھی ملز پر ٹیکس کے معاملے میں تمام صوبوں کو نوٹس جاری کر دیے۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں اس کیس پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، اس لیے میرے خیال میں مجھے یہ کیس نہیں سننا چاہیے۔

درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ اس کیس میں فل بینچ کا فیصلہ موجود ہے، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد فل کورٹ کا تصور ختم ہو چکا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔