اسلام آباد نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں گھپلوں کا انکشاف

اسلام آباد نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں گھپلوں کا انکشاف سابق ڈائریکٹر ہاؤسنگ، فنانس کی مبینہ ایما پر اربوں روپے مالیت کے پلازے تاجروں کی آمدن کروڑوں میں فاونڈیشن کو صرف دو لاکھ روپے ماہانہ کا انکشاف ذرائع کے مطابق نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی ملکیتی 170 دکانوں پر مشتمل پلازہ جو کہ انارکلی بازار لاہور میں واقع ہے سابق ڈی ائی جی، ڈائریکٹر ہاؤسنگ پولیس فاؤنڈیشن،اور چند ا فسران کی مبینہ ملی بھگت سے ڈائریکٹر نے اپنے من پسند رشتہ دار کو ایڈمنسٹریٹر تعینات جبکہ ایک پلاٹ بھی الاٹ کروالیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور انار کلی میں محافظ پلازہ جس کی مجموعی طور پر 170 کے قریب دکانیں ہیں سے ماہانہ کرایہ صرف دو لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔

170 دکانوں کی امدن صرف دو لاکھ روپے بتائی جاتی ہے،جبکہ سابق ڈائریکٹر ہاؤسنگ طارق جوئیہ نے مذکورہ پلازے کا ایڈمنسٹریٹر ہی نہیں تعینات کیا بلکہ سابق ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سے مبینہ طور پر خود کو ایک پلاٹ بھی الاٹ کیا جس پر نئے ایم ڈی نے عدالتی حکم کے تحت ان کا پلاٹ کینسل کر دیا جبکہ لاہور محافظ پلازے کے ایڈمنسٹریٹر کو بھی ہٹا دیا معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی اس حوالے سے اوراو صاف نے ایم ڈی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن صابر احمد سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ہرگز برداشت نہیں کروں گا ایڈمنسٹریٹر حافظ پلازہ کو ہٹا دیے ہٹانے کے ساتھ ساتھ سابق ا ڈائریکٹر ہاؤسنگ طارق جوئیہ کا پلاٹ عدالتی حکم پر کینسل کیا تھا اور اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ عدالت جا سکتا ہے میں نے تو قانون کے مطابق کاروائی کی ہےان کا کہنا تھا کہ لاہور کے پلازے سے 27 دکانیں خالی کروالی گئی ہیں چند لوگ عدالت چلے گئے ہیں جن سے قانوں کے مطابق خالی کرواکر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی آمدن میں اضا فہ کیا جائے گا.