خیبر پختونخوا قافلے کے ساتھ کرین ،ایمبولینس بھی تیار

پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے پر حکومت کے 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ پولیس افسران کی موجیں

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے پر حکومت کے 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ پولیس افسران کی موجیں ۔، چند گاڑی کنٹینرز کے مالکان کو کرا ئے کی مد میں د یئے باقی گول کاغذات میں مبینہ طور ر پولیس نے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کو ادا کئے گئے پولیس ملازمین کے کھانے میں بھی مبینہ کرپشن رہی سکیورٹی اہلکاوں کو معیاری کھانا نہ ملنے کی شکایات رہی 80 کروڑ روپے کرائے پر لیے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کوادا کیےگئے ، کیپٹل نیوز پوائنٹ کی تحقیقات کے مطابق راولپنڈی اسلام آبا د میں پکڑے گئے کنٹینرز ٹرک مالکان سے گزشتہ احتجاج کے دوران سروے کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں کے کاغذات متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز نے لیے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اپ کو رقم دیں گے لیکن ہمیں رقم کہاں ملتی ہے صرف کاغذات ملتے ہیں اور کہتے ہیں کہ گاڑی لے جاؤ جبکہ دوسری جانب پولیس کو ملنے والا کھانا جو احتجاج کے دوران معیار بھی نہیں ہوتا اس میں بھی پولیس کی موجیں لگی ہوئی ہیں تاہم سرکاری اعداد و شمار پر جو اخراجات ائے وہ یہ ہے، پچھلے 6 ماہ کے احتجاجی دھرنوں پر ایک ارب 20 کروڑ روپے آیا جبکہ ایک ارب 50کروڑ روپےکی مالیت کی سرکاری و غیرسرکاری املاک کونقصان پہنچا،سرکاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں چھوٹے بڑے120 احتجاج کیے جن میں 4 سکیورٹی اہلکارشہید اور 220 سے زائد اہلکارزخمی ہوئے،سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 80 کروڑ روپے کرائے پر لیے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کوادا کیےگئے، راولپنڈی،اٹک،لاہور،اسلام آباد احتجاجوں کامراکز رہے .

اور احتجاجوں پر30ہزارسے زائد سکیورٹی اہلکار تعنیات رہے۔اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی میں 28 کروڑکے سیف سٹی کے 370 کیمروں کونقصان پہنچا، پولیس کی 220 چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، 90 کروڑ سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے، لگ بھگ ڈیڑھ ارب کے اخراجات پولیس کے کھانے اورٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد کے 12ہزار، پنجاب کے 16ہزار پولیس اہلکاروں کوڈیوٹیز پرلگایا گیا، 30کروڑ کے اخراجات ایف سی،رینجرز اور فوج کی تعنیاتی پرخرچ آئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا گیا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پر 30 کروڑ سے زائد کا خرچ ہوسکتا ہے، 34 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کوطلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور اتوار کا احتجاج روکنےکیلئے راولپنڈی اسلام آباد میں 2 ہزار سے زائد کنٹینرز لائے گئے ہیںان پر بھی کروڑوں روپے خرچ ہونگے.