وزیر داخلہ محسن نقوی نےنیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے کیپیٹل پارک سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا پولیس کے لیے ہاؤسنگ سکیم شروع

اسلام آباد. وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے پولیس کے لیے ہاؤسنگ سکیم شروع کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کو اسلام آباد میں این پی ایف ڈی ون کیپیٹل پارک سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران وزیر داخلہ نے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں اور شہداء کے اہل خانہ کو الاٹمنٹ لیٹرز حوالے کیے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس ملازمین اور شہداء کے اہل خانہ کو الاٹمنٹ لیٹرز پر مبارکباد دی۔

نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تحت پولیس کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ منیجنگ ڈائریکٹر صابر احمد کی آمد سے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن گزشتہ چند ماہ سے کافی متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبوں سے منافع کمانے کے بعد پولیس کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا قابل ستائش ہوگا۔ نقوی نے کہا کہ ہر شہید کے خاندان کے پاس کافی بجٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر زخمی پولیس اہلکار کی دیکھ بھال نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی ذمہ داری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جلد نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اور سی ڈی اے مشترکہ منصوبہ لائیں گے۔ نقوی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ شہداء اور معذور پولیس والوں کو ہاؤسنگ اسکیم میں حصہ ملے۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ہاؤسنگ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔