تحریک انصاف کا احتجاج جڑواں شہروں کی پولیس نے راولپنڈی اسلام آباد ٹرک، کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا

اسلام آباد.تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاجی دھرنے کی روک تھام کے لیے جڑواں شہروں کی پولیس نے راولپنڈی اسلام آباد ٹرک، کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا. ڈی چوک جانے والی شاہراؤں مری روڈ آنے والے راستوں پر ٹرک کھڑے کرکے راستے بلاک کر دئیے رات گئے جڑواں شہروں کی پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مار کر بارہ سو کارکنوں کو حراست میں لے لیا ۔اسلام آباد پولیس نے
24 نومبر کا احتجاج، پہلے سے پہلے پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون کیا پولیس آفیسرز کی سربراہی میں 27 ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوںسے پی ٹی آئی کے 200 شر پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس تر جمان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں، جن سے ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ شر پسندوں سےاسلحہ کی برآمدگی پی ٹی آئی کے چوبیس نومبر احتجاج کے دوران شر انگیزی کا عندیہ دیتی ہے۔دوسری جانب
پی ٹی ائی کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی گئی تھی جس پر وفاقی حکومت کی ہدایت پر پولیس نے سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے راولپنڈی اسلام اباد ڈی چوک جانے والے راستوں پر کنٹینر لگا کر مکمل سیل کر دیا ہے جبکہ پنجاب سندھ اور بلوچستان اور کے پی کے سے آنے والے راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر سے اآنے والے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جن میں کھانے پینے کے علاوہ دیگر سامان شامل ہے منڈیوں میں نہ پہنچ۔
سکا جس کی وجہ سے راولپنڈی اسلام اباد کی سبزی منڈ فروٹ منڈی کے تاجروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا۔ اشیائے خرونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے راولپنڈی اسلام اباد سیل کر کے عام شہری کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ سبزی منڈی کے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد، مارکیٹ کمیٹی سے مبینہ ملی بھگت کر کے خصوصا سبزی فروٹ آلو پیاز سمیت دیگر سامان من ریٹ پر فروخت ہونے لگے پی ٹی ائی کے احتجاج کی کال پر جڑواں شہروں کی زندگی مفلوج شو کر رہ گئی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے فیض اآباد کے قریب ایک گاڑی گزرنے کی جگہ چھوڑی ہے .