بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے دورہ پاکستان سے پہلے بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وزارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات میں ایک اور اہم پیش رفت،بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے دورہ پاکستان سے پہلے بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وزارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا،بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے دورہ پاکستان سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریژینکوف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وزارتی وفد آج اسلام آباد پہنچا،اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے یورپ سفیر شفقات علی خان، اور پاکستان کے سفیر برائے بیلاروس سجاد حیدر خان نے کیا،وزارتی وفد کے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے ،صدر لوکاشینکو کے دورے کے دوران طے ہونے والے معاہدوں کے لیے بنیاد فراہم کرنا ہے.

بیلاروس کے وفد کا پاکستان میں خیرمقدم کرتے ہیں،یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم کردار ادا کرے گا،صدر لوکاشینکو کا یہ دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے ،بیلاروس کے وفد کی اہم ملاقاتیں کل سے شروع ہوں گی، ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی.