احتجاج میں راولپنڈی ریجن کے 262 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،آرپی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا

آرپی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی سی پی او راولپنڈی سید خالدہمدانی اور ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل کے ہمراہ اہم پریس بریفنگ، پرتشدد مظاہرین نے 24نومبر کو سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اسلحہ آتشیں سے پولیس پر حملہ کیا اور براہ راست فائرنگ کی، پرتشدد احتجاج میں راولپنڈی ریجن کے170پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 02کو گولیاں لگیں،گزشتہ 03ماہ میں سیاسی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں اب تک راولپنڈی ریجن میں 262پولیس افسران زخمی ہو چکے ہیں،راولپنڈی ریجن پولیس کی طرف سے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے مظاہرین میں سے کسی ایک کے بھی زخمی ہونے کا واقعہ رپورٹ نہ ہوا، راولپنڈی ریجن میں مظاہرین کے خلاف درج 32مقدمات میں 1150سے زائد پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں 64افغان باشندے بھی شامل ہیں،گرفتار64افغان باشندوں میں 04ملزمان کے پاس قانونی اجازت نامہ اور بقیہ60 غیرقانونی پائے گئے آرپی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے سی پی او راولپنڈی سید خالدہمدانی اور ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل کے ہمراہ اہم پریس بریفنگ کا انعقاد کیا،آر پی اوبابر سرفراز الپانے 24نومبر کو سیاسی جماعت کے پرتشدد اور مسلح مظاہرین کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد مظاہرین نے 24نومبر کو سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اسلحہ آتشیں سے پولیس پر حملہ کیا اور براہ راست فائرنگ کی، پرتشدد احتجاج میں راولپنڈی ریجن کے170پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے 02کو گولیاں لگیں، زخمی افسران واہلکاروں میں 25کی حالت تشویشناک ہے.

گزشتہ 03ماہ میں سیاسی جماعت کے پرتشدد احتجاج میں اب تک راولپنڈی ریجن میں 262پولیس افسران زخمی ہو چکے ہیں،پرتشدد اور مسلح مظاہرین نہ صرف موٹروے پر مختلف جگہوں پر آگ لگائی بلکہ پولیس کی 11سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، راولپنڈی ریجن پولیس کی طرف سے تحمل کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے مظاہرین میں سے کسی ایک کے بھی زخمی ہونے کا واقعہ رپورٹ نہ ہوا،آرپی او نے مزید کہاکہ راولپنڈی ریجن میں مظاہرین کے خلاف درج 32مقدمات میں 1150سے زائد پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا،گرفتار افراد میں 64افغان باشندے بھی شامل ہیں، گرفتار64افغان باشندوں میں 04ملزمان کے پاس قانونی اجازت نامہ اور بقیہ60 غیرقانونی پائے گئے، سی پی او راولپنڈی سید خالدہمدانی نے تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہکلہ انٹر چینج سے آنے والے پرتشدد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر براہ راست فائرنگ اور پتھراؤ کیا، راولپنڈی ضلع میں گرفتار ہونے والے 400سے زائد پرتشدد مظاہرین میں درجنوں غیر قانونی افغان باشندے بھی شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے اسلحہ آتشیں،مہلک غلیلیں، وائرلیس کمیونیکشن آلات،بال بیرنگ اور تشدد کرنے والے راڈ و ڈنڈے برآمد ہوئے، انتہائی پرتشدد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی بھی کوشش کی،مظاہرین کے تشدد سے کانسٹیبل محمد مبشر بلال شہیداور 24پولیس افسران واہلکار زخمی ہوئے، ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل کا کہنا تھاکہ 25نومبر کو 24گھنٹے گزرنے کے بعد پرتشدد مظاہرین کے عسکری ونگ نے پتھر گڑھ کے مقام پر دونوں اطراف سے آتشیں اسلحہ سے حملہ کیا،مسلح مظاہرین کی فائرنگ سے گولی فیصل آباد سے آئے کانسٹیبل واجد علی کے ہاتھ سے گزر کر گردن میں پیوست ہو گئی، دوسری جانب سرگودھا سے آئے کانسٹیبل سمیع اللہ کی ٹانگ پر براہ راست گولی ماری گئی جن کا علاج معالجہ جاری ہے، پولیس نے انسانی جانیں بچانے کے پیش نظرتحمل کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے مظاہرین میں سے کسی کے بھی زخمی ہونے کا کوئی واقعہ پیش نہ آیا ہ.