وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کا نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز(نمل) میں رئیل اسٹیٹ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد( نیوز رپوٹر)وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کا نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز(نمل) میں رئیل اسٹیٹ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب ، نمل مبارک باد کا مستحق ہے کہ پہلی بار اس موضوع پر ایسی کانفرنس کا انعقاد کیا ، بڑھتی آبادی کے ساتھ ہاؤسنگ کی ضروریات کو بھی ہنگامی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا ،ہمیں ان ممالک کے ماڈلز کی پیروی کرنا ہو گی جنہوں نے نئے آئیڈیاز سے ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ میں بے پناہ ترقی کی،پالیسی سازی میں یونیورسٹیز اور ریسرچرز کا ان پٹ ناگزیر ہے،رئیل اسٹیٹ اور ہاوسنگ میں شفافیت اور اشتراکیت کا فقدان ہے، سٹوڈنٹس ہمارا بیش قیمت سرمایہ ہیں جن کی شمولیت رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں نئی جہات لائے گی .