ڈرا ئیونگ لائسنسنگ اتھارٹی آڈیٹوریم میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی28ویں یوم تاسیس خصو صی تقریب،انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری مہمان خصوصی

اسلام آباد(کرائم رپوٹر) ڈرا ئیونگ لائسنسنگ اتھارٹی آڈیٹوریم میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی28ویں یوم تاسیس کے موقع پرخصو صی تقریب، انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری اور شہیدسب انسپکٹر شبیر احمد کی اہلخانہ کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت، تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹرز جنرل آف پولیس، ڈی آئی جیز، زونل کمانڈرز اور شہداء کے فیملیز کی شرکت،آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی آٹھائیسویں یوم تاسیس پر تمام فورس کو خصوصی مبارکباد، شہید سب انسپکٹر شبیر احمد کی صاحبزادیوں نے 28ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹا، ڈرا ئیونگ لائسنسنگ اتھارٹی آڈیٹوریم میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی28 ویں یوم تاسیس کے موقع پرخصو صی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری اور شہید سب انسپکٹر شبیر احمد کی اہلخانہ تھے، تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹرز جنرل آف پولیس، ڈی آئی جیز، زونل کمانڈرز، شہداء کے فیملیز اور افسران و ملازمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شہید سب انسپکٹر شبیر احمد کی صاحبزادیوں نے 28ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک بھی کاٹا، ڈی آئی جی محمد سلیم نے استقبالیہ نوٹ پیش کیا، ڈی آئی جی سلمان علی خان نے ای ٹکٹنگ کے نفاذ کے حوالے سے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا، آئی جی سلمان چوہدری نے چالاننگ سسٹم کو مزید شفاف اور پیپر لیس بنانے کیلئے ای ٹکٹنگ کا باقاعدہ اجراء کیا، آئی جی سلمان چوہدری نے اپنی خطاب میں افسران و ملازمان کو 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس قیام پاکستان کے بعد قائم ہونے والے ان چند اداروں میں سے ایک ہے جن پر ہم بحیثیت قوم فخر کر سکتے ہیں۔

گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے تقریباَپانچ ہزار کلومیٹر پرمحیط قومی شاہراؤں پر موٹروے پولیس ا یمانداری، خوش اخلاقی اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے ، مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسے ادارے کا سربراہ ہوں ہوں کہ جس کا موازنہ کسی بھی بین الاقوامی ٹریفک پولیس کیساتھ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں پولیسنگ کی تاریخ میں سال 1997 کو ایک نئے باب کا آغاز ہوا، اپنی قیام سے لے کر اب تک کئی با صلاحیت اور فرض شناس انسپکٹرز جنرل نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں، 28 سالوں پر محیط ایک مسلسل کوشش کے ذریعے اس ادارے نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی، موٹروے پولیس کے بہادر سپوتوں نے مسافروں کی جان ومال کو محفوظ کرنے کے لیے ا پنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے میں دریغ نہیں کیا، یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے ان شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ موٹرو ے پولیس قومی شاہراؤں پر ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم کے نفاذ کو کامیابی کے ساتھ یقینی بنارہی ہے، قومی شاہراؤں پر پیٹرولنگ کے معیار کو مزید موثر بنانے کیلئے نئی پیٹرولنگ گاڑیوں fleet میں شامل کیا جا رہا ہے، موٹروے پولیس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی کسی سے پیچھے نہیں، ای ٹکٹنگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، موٹروے پولیس کو پیپر لیس بنانے کیلئے ای آفس نظام کاآغاز کر دیا گیا ہے جلد ہی کیش لیس بھی کیا جائے گا، رواں سال نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے قراقرم ہائی وے پر پیٹرولنگ کا آغاز کر دیا ہے، ٹریفک اور موسم کے حوالے سے آگاہ رکھنے کیلئے FM-95 ریڈیو کا دائر ہ کار دوسرے شہروں تک بڑھایا گیا ہے، بہتر روزگار کے پیش نظراسلام آباد اور شیخوپورہ کے بعدڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کوئٹہ سے ڈرائیونگ لائسنس کا باقاعدہ اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔