پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بریفنگ دی، آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی 16 جماعتیں شریک تھیں، فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں قیام امن اور صوبائی وسائل کے وفاق سے تنازع کے حوالے سے ہونے والی اے پی سی کا بائیکاٹ کیا، فیصل کریم کنڈی ، پشاور میں ہونے والی تاریخی آل پارٹیز کانفرنس ایک اہم اقدام ہے ، میں خیبرپختونخوا کے وسائل اور صوبے میں قیام امن کے لئے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں.