وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری 12 دسمبر کو گر فتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری 12 دسمبر کو گر فتار کر کے پیش کرنے کی ہدایت، جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ سدرہ گل نواز نے رانا ثنا اللہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے، مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔مقدمہ میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، مقد مہ میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے ۔پولیس نے رانا ثنا اللہ سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کرایا تھا، پولیس نے رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے طلب کیا تھا تاہم طلب کرنے کے باوجود غیر حاضری پر عدالت نے شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ۔