راولپنڈی ۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں و زیر اعلیٰ خیبر پختونخو علی امین سمیت 25 ملزمان کےوارنٹ گرفتاری ناقابل ضمانت جاری ملزمان کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو عدالت پیش کریں ،انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کو جنرل ہیڈکوارٹرز حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت ، شبلی فراز، شہریار آفریدی، زین قریشی، کنول شوذب، طاہر صادق اور تیمور مسعود ملک 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے راولپنڈی پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیے اور حکم دیاکہ ملزمان کو گرفتار کرکے 10 دسمبر کو عدالت پیش کریں۔ عمران خان پر پہلے ہی اس کیس مین فرد جرم عائد ہو چکی ہے .