اسلام آباد (سیاسی رپورٹر)سا بق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز متوجہ ہوں،صدیق الفاروق مسلم لیگ (ن ) کا اثاثہ ہیں انہوں نے صحافی کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کیاروزنامہ نوائےوقت راولپنڈی/ اسلام آباد میں اکھٹے کام کیا کچھ عرصہ بعد انہوں نے صحافت کو خیر باد کہہ کر پالیٹکس کے میدان میں قدم رکھا اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے باعث انہوں نے میاں نواز شریف کے قریب جگہ بنا لی وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری، ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے چیئرمین اور متروکہ وقف املاک ٹرسٹ کےسربراہ رہے اپنا دامن صاف رکھا جب نواز شریف کو جلاوطن کر دیا .
ا تو انہوں نے مسلم لیگ (ن ) کےترجمان کے طور جرات مندانہ کر دار ادا کیا “سرخرو کون ” کتاب لکھ کر پرویز مشرف کی جھوٹ مبنی سیاست کو بے نقاب کیا ۔یہ بہادر شخص پچھلے تین سال سے علیل ہے ان دنوں اس کی صحت تشویش ناک حد خراب ہو گئی میں مسلم لیگ ( ن) کی قیادت کی توجہ صدیق الفاروق کی شدید علالت کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں گذشتہ روز ان کی عیادت کی تو دل گرفتہ واپس آیا مسلم لیگی قیادت سے استدعا ہے کہ وہ صدیق الفاروق کے مناسب علاج کے احکامات جاری کرے تاکہ ان کا علاج ہو سکے۔