اسلام آباد ۔ازبکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کا قومی زرعی تحقیقی مرکز کا دورہ،وفد کی قیادت ازبکستان کے سفیر علی شیر عثمانوف نے کی ۔ازبکستان کی وزارت زراعت کے سیکرٹری اکمل قسیموف، ڈائریکٹر جنرل پلانٹ پروٹیکشن ابراہیم ایرگاشیف بھی وفد میں شامل تھے،ازبک سفیر نے کہا کہ زرعی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پی اے آرسی کے ساتھ اشتراک انتہائی اہم ہے،
چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے وفد کو کونسل کے تحقیقی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی اے آرسی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، ڈاکٹر علی نے کونسل کے متعدد اہم منصوبوں پر روشنی ڈالی
ایروپونک ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاک آلو کے بیج کی پیداوار پر بریفنگ دی گئی ،جینوم پر مبنی ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ پیداوار بارے بھی آگاہ کیا،
ڈاکٹر علی کا زراعت میں جدت اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پی اے آرسی کے عزم کا اعادہ
چیئرمین نے بین الاقوامی سطح پر کونسل کے اشتراک پر بھی روشنی ڈالی ،ازبک سفیر کی پی اے آر سی کی طرف سے کی جانے والی جدید زرعی تحقیق کی تعرہف کی
آلو کے بیج، کپاس، گندم اور مویشیوں کی افزائش نسل جیسے اہم شعبوں میں تعاون اور علم کے اشتراک کو بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا
ازبک سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تعاون دونوں ممالک کو درپیش زرعی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔