فیض حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی کےپی ٹی آئی کے پچاس سےزائد سیاستدانوں سے رابطے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی کےپی ٹی آئی کے پچاس سےزائد سیاستدانوں سے رابطے کا انکشاف ہو نے پر جیل میں قید عمران خان کے ساتھ فیض حمید کے رابطہ کی تحقیقات جاری ۔ پانچ سال تک کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں شامل نہ ہونے کے پابند تھے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کی قابل اعتراض سرگرمیوں کے بارے میں ایک سے زائد مرتبہ خبردار کیا گیا تھا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی 9 مئی کے بعد اور عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی ’’متعدد روابط‘‘ کے توسط سے عمران خان کے ساتھ رابطے میں تھے۔، ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ گرفتاری سے قبل جنرل فیض کو فوجی حکام کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے بعد کی قابل اعتراض سرگرمیوں کے بارے میں ایک سے زائد مرتبہ خبردار کیا گیا تھا .

ذرائع کا کہنا ہے، کہ جنرل فیض کی گرفتاری کے چند روز بعد اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کرنے والی اُن کی ماہرین قانون کی ٹیم کا کہنا تھا کہ جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ سینئر وکیل انتظار پنجوتھا نے اُس وقت راولپنڈی جیل میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے حوالے سے کہا تھا کہ جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے اور پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں .