بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ، ایف بی آر نے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس استثنیٰ کے حصول کا طریقہ کار طے کردیا نان ریذیڈنٹ ٹیکس نادہندگان کی تصدیق کے لئے ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس سسٹم میں بھی تبدیلیایف بی آر کی جانب سے تصدیق کا طریقہ کار بھی طے کر دیا گیا بیرون ملک مقیم پاکستانی ٹیکس دہندگان ک پاکستانی اوریجن کارڈ یا نائیکوپ اپ لوڈ کرنا ہوگا ،ایف بی آرطریقہ کار کے تحت اوریجن کارڈ متعلقہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو لاگ ان کے لئے بھیجا جائے گا،ایف بی آرکمشنر ان لینڈر یونیو کی جانب سے متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو کیس تک رسائی دی جائے گی،ایف بی آر متعلقہ ان لینڈ ریونیو کمشنر نان ریذیڈنٹ پاکستانی کے اسٹیٹس کی تصدیق کرے گا،ایف بی آرکمشنر ان لینڈ ریونیو تصدیق کے بعد ٹیکس دہندہ نان ریذیڈنٹ پاکستانی کو ٹیکس سے استثنیٰ ٰ دے گا،ایف بی آراستثنیٰ حاصل ہونے پر نان ریذیڈنٹ ٹیکس دہندہ کو بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا .