موبائل کمپنوں نے 5 برس میں ایڈوانس ٹیکس صرف338 ارب روپے خزانے میں جمع کروائے انکشاف

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) موبی لنک، یو فون ،وارد، سمیت دیگر کمپنوں نے موبائل فون صارفین سے 5 برس کے دوران بلوں میں ایڈوانس ٹیکس کی مد میں صرف338 ارب روپے وصول کر کے حکومتی خزانے میں جمع کروائے یہ انکشاف وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں ہوا 2020 کے دوران موبائل فون بلوں کی ذریعے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 50 ارب روپے وصول کئے گئے2021 میں ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کی رقم 10 فیصد اضافے کے ساتھ 55 ارب روپے ہو گئی2022 میں61 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں وصول کئے گئے موبائل فون بلوں کے ذریعے 2023 میں 80 ارب روپے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں وصول کئے گئے2024 میں 92 ارب روپے موبائل فون بلوں سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں وصول کئے گئے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ موبی لنک، یو فون ،وارد، سمیت دیگر کمپنوں نے موبائل فون صارفین سے 5 برس کے دوران بلوں میں ایڈوانس ٹیکس کی مد میں صرف338 ارب روپے وصول کر کے حکومتی خزانے جمع ہوئے ہیں ایف بی آر اگر اس ٹیکس کی مد میں تحقیقات کرے توٹیکس بڑھ سکتا ہے