اسلام آباد (کیپٹل نیوز پوائنٹ) پاکستان میں ایک دفعہ پھر صارفین کو میٹا کی سوشل میڈیا سروسز واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹا گرام تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی نوجوانوں اور کاروبار کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے پاکستان ،میں ابھی تک پی ٹی اے نہیں بتا سکا کہ میٹا کی سروسز کس وجہ سے متاثر ہوئی ہیں مگر ایکس پر کچھ افراد کی جانب سے اس حوالے سے شکایت کی گئی ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا ہےکہ فیس بک اور انسٹا گرام سمیت واٹس ایپ سے میسجز نہیں جارہے اور اس کے علاوہ آڈیو اور ویڈیو کالنک سروسز بھی معطل ہیں۔
