اسلام آباد((سپیشل رپورٹر) چا روں صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی ڈیفا لٹروفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو واجب الادا بجلی بلز پر خطوط لکھ دیے۔جلد ادائیگی کی جائے،وزارت توانائی نے وزیراعظم کی قیادت میں بجلی کی کمپنیوں کی بہتری اور صارفین کے لیے سستی بجلی کے لیے اصلاحات کا اغاز کیا ہے۔ اصلاحات کے تحت مالی وسائل میں اضافہ، بجلی چوری کے خاتمے، اور صارفین کے واجب الادا بلز کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزراء اعلیٰ سے فوری طور پر بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنانے کی درخواست۔ خط واجب الادا بجلی بلز کی وجہ سےتوانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات متاثر ہو رہے ہیں۔ اویس لغاری صوبوں کے مختلف محکمے بجلی کے بلز کی ادائیگی میں غفلت برت رہے ہیں۔بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاور کمپنیوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔
واجب الادا بلز کی وجہ سےبجلی کی بلا تعطل سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ خطوزراء اعلٰی سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل۔ جبکہ صوبائی حکومتوں کے ذمہ بجلی بلز کے بقایا جات کی تفصیلات منظر عام پر گئیں چاروں صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کی مد میں 146ارب روپے کی نادہندہ نکلیں وفاقی وزارت توانائی نے سرکاری محکموں کے ذمہ بقایاجات کی تفصیلات جاری کردیںبقایاجات کی وصولی کیلیے وزیراعلی مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور اور سرفراز بگٹی سے رابطےبقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلیے وزرا اعلی کو مداخلت کی اپیل کردیکے پی کے حکومت ذمے 8ارب 88کروڑ کے واجبات ہیں دستاویز پنجاب حکومت کے ذمہ 38ارب سے زائد کے واجبات دیتے ہیں پنجاب حکومت کے اداروں نے لیسکو کے 17ارب سے زائد کے نادہندہ ہیں میپکو کے ذمہ 9ارب 90کروڑ کے واجبات ہیں بلوچستان حکومت نے 39ارب 60 کروڑ ادا کرنے ہیں سندھ حکومت کے ذمہ 59ارب 68کروڑ کے بقایا جات ہیں .