اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزارت صنعت پیداوار ، شوگرایڈوئری بوڈ کی مبینہ ملی بھگت سے ملک میں چینی کی قیمت میں 10سے 15روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک ماہ قبل شوگر ما فیا نے چینی ایکسپورٹ کی تھی شوگر مافیا نے حکومت کو ےیقین دلایا تھا کہ ملک میں چینی مہنگی نہیں ہونے دی جائے گی لیکن ایک ماہ بعد ہی ملک میںکمی اور چینی مہنگی ہو گئی ذرائع کے مطابق و فاقی وزیر وزارت صنعت پیداوار ، شوگرایڈوئری بوڈ اور سیکرٹری وزارت صنعت پیداوار نے ایکسپورٹ کرنے اجازت دی شوگر مافیا نے کہا کہ ملک میں کمی نہ ہو گی اور نہ ہی ر یٹ بڑے گا ایک ماہ بعد ہی رواں ہفتے کے آغاز سے ہی شوگر ما فیا متحرک ہوگئے جس کے نتیجے میں چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہو اہے۔
بڑے دکاندار ایک کلو چینی130 سے 135 روپے کلو میں دے رہے ہیں اور ایکس مل ریٹ 115 سے 125روپے پر پہنچ گیا ہے جب کہ چھوٹے دکاندار 20 روپے اضافے کے ساتھ چینی140سے 150 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔ڈیلرز نے دسمبر کے دوران تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت 128 اور جنوری میں 133روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ فیوچر ٹریڈ کے نام پر جنوری میں قیمت مزید 8 روپے بڑھ سکتی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ریٹ شوگر مافیا نے بڑھا ے ہیں .