وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر ، چینی سفیر کا پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی کا دورہ

اسلام آباد . وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر اور چینی سفیر کا پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی کا دورہ ، دورے میں پاک چائنہ زرعی تحقیقاتی سینٹر کا جائزہ لیا گیا ، رانا تنویر حسین کا نمائش ہال، لیبارٹریز اور اسپرنکلر آبپاشی نظام کا معائنہ اور چینی سفیر کی مزید زرعی تعاون پر بات چیت ، ایک ہزار زرعی ماہرین کی تربیت پر پیش رفت کا جائزہ، پاکستان میں معاہداتی کاشتکاری کے فروغ پر گفتگو، دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات پر گفتگو, وفاقی زراعت کے زریعے دونوں ممالک میں تجارت کے مواقع بہتر ہوں گے، پاک چائنہ تربیتی مراکز مستقبل میں مزید اہم کردار ادا کرے گا.