پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے 58 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ، میاں ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد . وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کی زیر صدارت پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) فاؤنڈیشن کے 58 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) کا اجلاس آج وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس، اسلام آباد میں منعقد ہوا، بورڈ نے مختلف ایجنڈا آئٹمز پرتفصیلی بحث کے بعد منظوری دی جس میں 57 ویں بوڈ میٹنگ کے منٹس کی توثیق، پاکستان کی سرکاری سیکورٹیز اور ٹریزری بلز میں کے 339,000,000 روپے مالیت کے سرپلس فنڈز کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے موجودہ ریٹس پر انویسٹمنٹ اور لاہور اور اسلام آباد میں منصوبوں میں منسوخ شدہ اپارٹمنٹس اور دکانوں کی نیلامی شامل تھا۔

بورڈ نے کچلاک روڈ، کوئٹہ میں ایک سال کے لئے قسط کے شیڈول کو ملتوی کرنے پر اتفاق کیا تاکہ الاٹ کنندگان کو سائٹ پرناگزیر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کی بندش کی وجہ سے سہولت فراہم کی جاسکے۔ کچلاک روڈ پر کمرشل پلاٹوں کی نیلامی سے متعلق ایک ایجنڈا آئٹم پر، پروجیکٹ، نیلامی کے عمل کو کچھ وقت کے لئے ہولڈ پر رکھا گیا تاکہ کمرشل پلاٹس کو زیادہ سے زیادہ منافع بخش اور مخصوص زمین کا بہترین استعمال حاصل کرنے کے لئے نظر ثانی شدہ لے آؤٹ پلان ترتیب دیا جاسکے۔

مزید برآں، آئی -16/3 منصوبے میں چھ دکانوں پر 8.3 ملین کے منافع کےفرق کے ساتھ کمیٹی کی طرف سے حاصل کردہ اور قبول شدہ نیلامی کی کامیاب بولی اور جی -11/3 منصوبے کے ایک منسوخ شدہ اپارٹمنٹ، اسلام آباد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

اس اسکیم کے رہائشیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پہلے سے بیان کردہ شرائط و ضوابط پر I-16/3 منصوبے میں دکانوں یا کیبن کے لئے عارضی خالی جگہوں کی الاٹمنٹ کی منظوری کی بھی توثیق کی گئی، اس کے علاوہ بورڈ نے پی ایچ اے میں ٹیکنیکل کیڈر کے مڈ کیرئیر آفیسرز کے لئے لازمی مینجمنٹ کورس کے لئے اجازت دی اور پی ایچ اے میں مستقل سنارٹی کے تعین کے ساتھ پی ایچ اے کے افسران کو ہاؤسنگ اپارٹمنٹس الاٹ کرنے کی پالیسی پر رضامندی ظاہر کی.