ملک میں سیمنٹ کے استعمال میں کمی برآمدات میں اضا فہ ہو گیا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )ملک میں کنسٹرکشن کے کاروبار میں شدید مہنگائی کی وجہ سے کمی کے باعث سیمنٹ کے استعمال میں کمی واقع ہو گئی جس کے باعث ملکی 52 فیکٹریز متاثر ہوئیں کنسٹرکشن کا کاروبار میں روز بروز قیمتوں میں اضافے کے باعث سیمنٹ کے استعمال میں کمی ہونے سے پا کستانی سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ جبکہ ملک میں استعمال ہونے والے سیمنٹ میں کمی واقع ہو گئی ذرائع کے مطابق ملکی سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 48.04 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ نومبر میں 8 لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن سے زائد سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا، دستاویز کے مطابق نومبر میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر سے زائد رہا،جبکہ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں سیمنٹ کی برآمدات میں 21.47 فیصد کمی، دستاویز اکتوبر میں تقریبا 10 لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا تھا،جبکہ جولائی تا اکتوبر 37 لاکھ 39 ہزار ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 13 کروڑ 55 لاکھ 74 ہزار ڈالر رہا، دستاویزرواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں 18.93 فیصد اضافہ ہوگیا ہے ،سیمنٹ زیادہ تر افغانستان جا ررہا ہے.