قونصل جنرل نے یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں تاریخی فتح پر نوجوان پاکستانی اسکواش کھلاڑی کو سراہا

نیو یارک۔ امریکہ میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی ہرمس راجہ سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں ملاقات کی اور فلاڈیلفیا میں منعقدہ یو ایس جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 میں تاریخی جیت پر ان کی تعریف کی۔

قونصل جنرل نے بے حد مسرت کے ساتھ نوٹ کیا کہ لڑکوں کی انڈر 11 کیٹیگری میں ہرمس راجہ کی جیت پاکستان کے لیے بے پناہ فخر کا باعث ہے اور قوم کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور عزم کا ثبوت ہے۔

قونصل جنرل اتوزئی نے ہرمس کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور عالمی سطح پر اسکواش میں پاکستان کی بالادستی کو بحال کرنے کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے حرمس کو یقین دلایا کہ وہ مزید کامیابی کی طرف سفر میں قونصلیٹ کی مسلسل حوصلہ افزائی کریں گے۔