پی آئی اے کا11واں ائیربس 320 AP-BOM نئے انجنوں کے ساتھ آپریشنل بیڑے میں شامل

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) پی ائی اے کے آپریشنل فلیٹ میں تیزی سے اضافہ جاری ،پی آئی اے کے بیڑے میں 11واں ائیربس 320 AP-BOM نئے انجنوں کے ساتھ اپریشنل بیڑے میں شامل کرلیا گیا

جہاز کو نئے پینٹ اور کیبن کی تزین و آرائش کے ساتھ ہینگر سے رول آوٹ کیا گیا ،پی ائی اے کے اپریشل بیڑے میں اگلے چند دنوں میں طویل عرصے سے گراونڈڈ بوئنگ 777 اور ATR طیارے بھی شامل ہو جائیں گے

فلیٹ بحالی سے پی آئی اے کے نیٹ ورک میں وسعت اور پراڈکٹ کے معیار میں بہت بہتری آئے گی ،رواں ہفتے سے پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں ان فلائیٹ انٹرنیٹ سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے جو کہ مسافروں میں مقبولیت اختیار کررہا ہے۔پروازوں کے شیڈول پر سختی سے عمل کرنا، مسافروں کو محفوظ اور اعلی معیار کے پراڈکٹ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

سی ای او پی ائی اے خرم مشتاق نے کہا کہ پی ائی اے کے فلائیٹ شیڈول میں 90 فیصد ریگولرٹی، آپریشل بیڑے میں اضافہ اور پراڈکٹ میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ہماری کمٹمنٹ کا حصہ ہیں۔