سمگلر کروڑوں کا سامان لیکر فرار،کسٹم حکام منہ تکتے رہ گئے چار اہلکارمعطل انسپکٹر کی معطلی کے لیے فیڈرل بورڈ اف ریونیو کو رپورٹ بھجوا دی

اسلام آباد( کرائم رپورٹر)انفورسمنٹ کلیکٹریٹ کسٹم کا سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران سمگلر اور کسٹم حکام آمنے سامنے سمگلروں نے سسٹم پر اسلحہ تان لیا کروڑوں کا سامان لے کر فرار ہو گئے کسٹم والے منہ دیکھتے رہ گئے

کلیکٹریٹ سے امداد ی سکواڈ لیٹ سے پہنچا کلکٹر کسٹم نے چار اہلکاروں کو معطل جبکہ انسپکٹر کی معطلی کے لیے فیڈرل بورڈ اف ریونیو کو رپورٹ بھجوا دی ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹر یٹ کو اطلاع ملی تھی کہ ترنول کے قریب کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان سے بھرے کنٹینرز سمگل کیے جا رہے ہیں جس پر انسپکٹر کسٹم خالد صمد کی سرپراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جو اسلحہ سمیت ترنول گودام میں پہنچ کر سمگلروں کو گھیر لیا جس پر سمگلروں نے کسٹم حکام پر اسلحہ تان لیا اور کہا کہ پیچھے ہٹ جاو ورنہ جان سے جاو گے

تاہم کسٹم انسپکٹر بمعہ ٹیم نے انکار کر دیا اور انفورسمنٹ کلکٹر،افسران کو اگاہ کیا ہے جس پر کسٹم کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچنے سے قبل ہی سمگلر کروڑوں روپے کا سامان لے کر فرار ہو گئے ، معاملہ افسران تک گیا تو ابتدائی طور پر معاملے کی انکوائری شروع کر دیتے ہوئے چار اہلکاروں کو معطل جبکہانسپکٹر کی معطلی کے لیے رپورٹ ایف بی ار کو بھجوا دی گئی اس حوالے سےکیپٹل نیوز پوائنٹ نے ایڈیشنل کلکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چار اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے دوسری جانب کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام پرسمگلروں کی جانب سے اسلحہ تاننے کے معاملے کی ویڈیو بھی سامنے ائی ہے، اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔