میریٹ ہوٹل سیل معاملہ مالکان نے سی ڈی اے کو 16 کروڑ ادا کردیے

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر )سی ڈی اے، میریٹ ہوٹل 16 کروڑ ناد ہندگی کا معاملہ، میریٹ ہوٹل نے عدالتی حکم پر سی ڈی اے سے معاملات طے کر لیے 16 کروڑ جمع رپورٹ چھٹیوں کے بعد عدالت پیش ہوگی ۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نے میرٹ ہوٹل اسلام آباد گزشتہ پندرہ سالوں سے کو متعدد بار نوٹس بھیجے، لیکن میریٹ ہوٹل انتظامیہ نے کان نہ دھرے ذرائع کا کہنا ہے کہ میریٹ ہوٹل انتظامیہ سی ڈی اے کے خلاف متعدد بار عدالتوں میں درخواستیں دیں معاملہ عدالت میں رہاجس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے میریٹ ہوٹل کو قانون کی خلاف ورزیوں کی بنا پر سیل کیا تھا سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل نے تکمیل سرٹیفکیٹ کے بغیر عمارت کی تعمیر کی جس سے عوام کی زندگیوں کے لیے خطرات پیدا ہو گئے، سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ میر یٹ ہوٹل نے اپنے بیسمنٹ کو غیر قانونی طور پر سٹوریج کے طور پر استعمال کیا ،ہوٹل میں غیر قانونی مارکی کوہ نور بھی بنا لی، اور اس کے علاوہ سی ڈی اے کی پارکنگ جو کہ گرین بیلٹ ہے پر بھی قبضہ کیا ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے فیصل نعیم نے کہا تھا کہ ہوٹل نے 16 کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں اس کی وجہ سے میرٹ ہوٹل کو سیل کیا گیا ۔

تاکہ ان سے ریکوری کی جا سکے جس کے بعد میریٹ ہوٹل انتظامیہ اسلام آباد ہائی کورٹ چلی گئی چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے میرٹ ہوٹل کو سی ڈی اے کی جانب سے سیل کرنے کے معاملہ پر فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ان کی درخواست پر فوری طور پر سماعت کی رات کو سیل ہونے والے میریٹ ہوٹل کوڈی سیل کر نے کے احکامات جاری کئے ،اور کہا کہ میریٹ ہوٹل انتظامیہ سی ڈی اے سے معاملات بیٹھ کر طے کرے جس کے بعد عدالت نے ائندہ سماعت چھٹیوں کے بعد کرنے کے احکامات جاری کر دیے دوسری جانب میریٹ ہوٹل انتظامیہ نے سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سے رابطہ کر کے 16 کروڑ روپے جو کہ میریٹ ہوٹل نے دینے تھے دے دیے سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ میرٹ ہوٹل انتظامیہ سے یہ نوٹس بازی گزشتہ 15 سالوں سے جاری تھی انہوں نے 25 ملین جولائی4 202 کو ادا کیے جبکہ 52 ملین قبل از وقت ادا کر دیے اس طرح ان کے مجموعی طور پر 16 کروڑ روپے سی ڈی اے میں جمع ہو چکے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اب میریٹ ہوٹل اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کے درمیان 16 کروڑ کی نا دہندگی کے معاملہ میں معاملات طے پا چکے ہیں اور ائندہ سماعت پر سی ڈی اے ہائی کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کر دے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام اباد میں دیگر بڑے ہوٹل اور نجی ہسپتال کے خلاف بھی کریک ڈاؤن ہوگا۔