لاہور۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی رسم حنا اور نکاح کی پروقار تقریب جاتی امرا، رائیونڈ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں دلہا اور دلہن کے قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
زید حسین نواز کا نکاح نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب کے ساتھ ہوا۔
رسم حنا کی تقریب میں مشہور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی خوبصورت گائیکی سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔ مہمانوں کے لیے روایتی کھانوں کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نکاح کی تقریب میں مختصر قیام کے بعد جاتی امرا سے واپس روانہ ہوگئے۔